نئی تحقیق میں آنکھوں کے گرد زرد چربی کے دھبوں کا فالج اور ہارٹ اٹیک کے خطرے سے تعلق کا انکشاف
نئی تحقیق میں آنکھوں کے گرد زرد چربی کے دھبوں کا فالج اور ہارٹ اٹیک کے خطرے سے تعلق کا انکشاف
آنکھوں کی پلکوں کے گرد نمودار ہونے والے زرد رنگ کے ابھرے ہوئے چربی کے دھبے، جنہیں طبی زبان میں "گزانتھی لاسما” کہا جاتا ہے، شریانوں میں بندش اور تصلب شرایین کی ایک خطرناک طبی علامت ہو سکتے ہیں۔
یہ عارضہ قوت مدافعت کے خلیوں میں کولیسٹرول کے جمع ہونے کے باعث پیدا ہوتا ہے، اور اس کی ابتدائی تشخیص امراض قلب کی شناخت میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
سائنس الرٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے محققین کی 17 ہزار سے زائد مریضوں پر کی گئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ گزانتھی لاسما میں مبتلا افراد میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ عام افراد کی نسبت کہیں زیادہ ہوتا ہے۔
محققین نے تاکید کی ہے کہ ان دھبوں کا بروقت معائنہ، احتیاطی اسکریننگ اور طرز زندگی میں ضروری اصلاح کا ایک سنہری موقع فراہم کرتا ہے۔




