ایران
بغداد: مسابقۂ کتاب خوانی کا اختتام، آیت اللہ شیرازی کی تصنیف پر چالیس روزہ پروگرام
بغداد: مسابقۂ کتاب خوانی کا اختتام، آیت اللہ شیرازی کی تصنیف پر چالیس روزہ پروگرام
چالیس دن کے مسلسل مطالعے، تحقیق اور ثقافتی تبادلۂ خیال کے بعد آیت اللہ سید مرتضیٰ شیرازی کی گراں قدر تصنیف «معالم المجتمع المدني في الفكر الإسلامي» پر مسابقۂ کتاب خوانی، بغداد میں مرکز فکر اسلامی اہل بیت علیہم السلام کے زیر اہتمام اختتام پذیر ہوا۔
منصفین، شرکاء اور حاضرین کی توجہ حاصل کرنے والی اس ثقافتی تقریب کا انعقاد نوجوان نسل کو گہرے مطالعے کی ترغیب دینے، فکری بصیرت کی سطح بلند کرنے اور حقیقی اسلامی بنیادوں پر ایک باشعور معاشرے کی تعمیر کے لیے کتاب بینی کی ثقافت کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا گیا۔




