دنیا

انڈونیشیا میں آناک کراکاٹوا آتش فشاں کا شدید دھماکہ؛ جکارتہ ایئرپورٹ کی درجنوں پروازیں منسوخ، اسکول بند اور ماہی گیروں کی سرگرمیاں معطل

انڈونیشیا میں آناک کراکاٹوا آتش فشاں کا شدید دھماکہ؛ جکارتہ ایئرپورٹ کی درجنوں پروازیں منسوخ، اسکول بند اور ماہی گیروں کی سرگرمیاں معطل

انڈونیشیا میں آناک کراکاٹوا آتش فشاں کے شدید پھٹنے اور راکھ کے بڑے پیمانے پر اخراج نے شہریوں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کر دیا ہے، جبکہ قریبی علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق، آتش فشانی راکھ کے جکارتہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے باعث سوئیکارنو-ہٹا بین الاقوامی ہوائی اڈے کی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی گئیں اور کم از کم 209 ملکی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

مقامی میڈیا کومپاس کے مطابق، بعض علاقوں میں آتش فشانی راکھ کا ستون 15 ہزار میٹر کی بلندی تک پہنچ گیا۔ کم حدِ نگاہ اور آنکھوں میں جلن کے باعث اسکول بند کر دیے گئے اور ماہی گیروں کی سرگرمیاں بھی روک دی گئیں۔ حکام نے سونامی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے عوام سے ماسک استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button