کویت کے سرکاری اخبار میں فلاحی ادارہ "اہلِ بیت علیہم السلام" کے انحلال کے حکم کی اشاعت اور اس کے اثاثوں کی تصفیہ کا عمل شروع

کویت کی وزارتِ امورِ اجتماعی نے حکم نمبر 356 سنہ 2026 جاری کر کے "فلاحی ادارہ اہلِ بیت علیہم السلام” کی سرگرمیاں معطل کر دیں اور اس کے انحلال کا حکم صادر کر دیا۔
یہ ادارہ کویت کے شیعوں کے فعال فلاحی مراکز میں سے ایک تھا جو سماجی خدمات کی فراہمی اور ضرورت مند خاندانوں کی حمایت کے میدان میں کام کر رہا تھا۔
کویت کے سرکاری اخبار (کویت الیوم) کی رپورٹ کے مطابق، اس حکم کی اشاعت اور اس پر عمل درآمد کے ساتھ ہی مذکورہ ادارے کے تمام سرکاری اجازت نامے منسوخ کر دیے گئے اور اس کے حسابات کی تصفیہ اور اس کے اموال و اثاثوں کے بارے میں فیصلہ کرنے کے قانونی مراحل شروع ہو گئے۔
کویت میں تمام تنظیمیں اور فلاحی ادارے براہِ راست وزارتِ امورِ اجتماعی کی نگرانی میں چلتے ہیں اور ان کی سرگرمیاں جاری رکھنے یا بند کرنے کے بارے میں ہر فیصلہ اس وزارت کے نگرانی کے ضوابط کے مطابق کیا جاتا ہے۔
اس فلاحی ادارہ کے انحلال کا اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ گزشتہ مہینوں میں کویت کی پارلیمنٹ کے شیعہ رکن اور اس ادارہ کے سربراہ صالح عاشور کو بھی گرفتار کر کے تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
یہ ادارہ، جو کویت کے شیعوں کے قدیم ترین فلاحی اداروں میں شمار ہوتا ہے اور مرحوم آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد شیرازی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی سفارش پر قائم ہوا تھا، نے اپنی نصف صدی سے زائد عرصے کی سرگرمی کے دوران ایران، عراق، یمن، شام، افغانستان اور کئی افریقی ممالک سمیت مختلف ممالک کے عوام کو وسیع ثقافتی و انسانی خدمات فراہم کیں۔




