امر بالمعروف اور نہی عن المنکر میں جسمانی سزا کے لئے جامع الشرائط فقیہ کی اجازت ضروری ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر میں جسمانی سزا کے لئے جامع الشرائط فقیہ کی اجازت ضروری ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی روزانہ منعقد ہونے والی علمی نشست بدھ کے روز، 19 ربیع الاول 1448ھ کو منعقد ہوئی۔
اس نشست میں گزشتہ نشستوں کی طرح معظم لہ نے حاضرین کی جانب سے فقہی مسائل سمیت مختلف موضوعات سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر میں جسمانی سزا دینے کے حکم کے بارے میں فرمایا: ’’امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے باب میں مرحوم صاحبِ جواہر الکلام اور دیگر فقہائے کرام نے عموماً اس بات کی طرف اشارہ فرمایا ہے کہ اگر معاملہ مارنے یا کسی بھی قسم کی جسمانی سزا دینے تک پہنچ جائے تو اس کے لئے جامع الشرائط فقیہ کی اجازت ضروری ہے۔‘‘
معظم لہ نے مزید فرمایا: ’’البتہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے دیگر موارد، جن میں زبانی اور قلبی امر بالمعروف و نہی عن المنکر بھی شامل ہے، ان میں جامع الشرائط فقیہ کی اجازت ضروری نہیں ہے۔‘‘




