نیویارک کے مسلم میئر کی جانب سے مشی گن میں ڈیموکریٹک پارٹی کے مسلم سینیٹ امیدوار کی حمایت
نیویارک کے مسلم میئر کی جانب سے مشی گن میں ڈیموکریٹک پارٹی کے مسلم سینیٹ امیدوار کی حمایت
نیویارک کے مسلم میئر «زہران ممدانی» نے امریکی سینیٹ کے انتخابات میں ریاست مشی گن سے ڈیموکریٹک پارٹی کے مسلم امیدوار «عبدالرحمن السید» کی باضابطہ حمایت کا اعلان کیا ہے۔
زہران ممدانی نے واشنگٹن کی سیاست کا رخ بدلنے اور محنت کش طبقے کی ترجیحات اور سب کے لیے علاج معالجے کی سہولت پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عبدالرحمن السید کی کامیابی کو پورے امریکہ میں سیاسی تبدیلی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔
ویب سائٹ «دی ہل» کے مطابق یہ اعلانِ حمایت ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عبدالرحمن السید اور ان کے ریپبلکن حریف «مائیک راجرز» کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے اور اس دوران تلخ بیانات اور حملے بھی ہوئے ہیں۔
مائیک راجرز نے عبدالرحمن السید کے خلاف الزامات عائد کر کے اور ان کے عقائد اور نسب پر سوال اٹھا کر وسیع پیمانے پر تنقید کو دعوت دی ہے۔ اس کے برعکس، عبدالرحمن السید نے ان الزامات کو دو ٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے اپنے حریف کو ٹرمپ کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کی حمایت اور مہنگائی میں اضافے کے معاملے پر گھیرا ہے۔
دوسری جانب ان پیش رفتوں سے مشی گن کی مسلم برادری کے ووٹوں میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔
ریپبلکنز کی انتخابی مہم میں جنگوں کے خاتمے اور اسلاموفوبک حملوں کے سلسلے میں ٹرمپ حکومت کے وعدوں کی خلاف ورزی کے باعث ڈیئربورن میں ٹرمپ کے کئی سابق حامیوں اور نمایاں شخصیات نے اپنی حمایت ڈیموکریٹ امیدوار کی طرف منتقل کر دی ہے۔
بلند – ش




