شیعہ مرجعیت

زیارت ناحیہ مقدسہ مقبول ہے؛ یعنی شیعہ اور فقہاء اسے ناحیۂ مقدسہ سے صادر شدہ زیارت سمجھتے آئے ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

زیارت ناحیہ مقدسہ مقبول ہے؛ یعنی شیعہ اور فقہاء اسے ناحیۂ مقدسہ سے صادر شدہ زیارت سمجھتے آئے ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ الله العظمی سید صادق حسینی شیرازی کا روزانہ علمی اجلاس بدھ، 5 ربیع الاول 1448ھ کو منعقد ہوا۔

اس نشست میں بھی گزشتہ مجالس کی طرح معظم‌لہ نے حاضرین کے مختلف فقہی مسائل سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔

آیۃ الله العظمی شیرازی نے زیارت ناحیہ مقدسہ کی اعتباریت کے بارے میں فرمایا: ’’زیارت ناحیہ مقدسہ کی کوئی معتبر خارجی سند موجود نہیں، لیکن یہ عمر بن حنظلہ کی مقبولہ روایت کی مانند مقبولہ ہے۔‘‘

معظم‌لہ نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا: ’’یعنی شیعوں اور فقہاء نے اسے ناحیۂ مقدسہ امام زمان علیه السلام سے صادر ہونے والی زیارت سمجھا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید تاکید فرمائی: ’’اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ زیارت نقل ہی نہیں ہوئی یا اس کا نقل کیا جانا غیر صحیح ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button