شیعہ مرجعیت
آیت اللہ العظمیٰ شیرازی کے دفتر کے نمائندہ وفد کا حِلّہ کے حسینیہ قصر الامام الحسن المجتبی علیہ السلام کا دورہ
آیت اللہ العظمیٰ شیرازی کے دفتر کے نمائندہ وفد کا حِلّہ کے حسینیہ قصر الامام الحسن المجتبی علیہ السلام کا دورہ
مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے قم مقدس میں قائم دفتر کے نمائندہ وفد نے عراق کے شہر حِلّہ میں واقع حسینیہ قصر الامام الحسن المجتبی علیہ السلام کا دورہ کیا۔
وفد میں حجۃ الاسلام شیخ مہدی معاش، حجۃ الاسلام شیخ مصطفیٰ معاش اور حجۃ الاسلام شیخ محمد سلطان زادہ شامل تھے۔ وفد نے حسینیہ کے اراکین اور خدمت گزاروں سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
اس موقع پر وفد نے اہلِ بیت علیہم السلام کی مجالس کے انعقاد، دینی سرگرمیوں کے فروغ اور خاندانِ عصمت و طہارت علیہم السلام کی تعلیمات کو عام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔




