قدرتی آفات سے بھارت میں تباہی، آسام میں سیلاب سے 47 اور ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ سے 13 افراد جاں بحق
قدرتی آفات سے بھارت میں تباہی، آسام میں سیلاب سے 47 اور ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ سے 13 افراد جاں بحق
نئی دہلی: بھارت میں قدرتی آفات نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ آسام میں جاری سیلاب کے نتیجے میں 29 اپریل سے اب تک 47 افراد جاں بحق جبکہ 10 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست کے 25 اضلاع میں 162 راحتی کیمپ قائم کئے گئے ہیں اور این ڈی آر ایف، فوج اور مقامی انتظامیہ کی ٹیمیں متاثرین کے انخلا اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
ادھر ہماچل پردیش کے لاہول-اسپیتی ضلع کی پنگی وادی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹاٹا سومو گاڑی پر بڑی چٹان گرنے سے 6 ماہ کے شیر خوار بچے سمیت 13 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ خراب موسم کے باوجود امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ ریاستی حکومتوں نے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے۔




