شیعہ مرجعیت

وقف شدہ حسینیہ یا مسجد کی جائیداد کی خرید و فروخت شرعاً جائز نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

وقف شدہ حسینیہ یا مسجد کی جائیداد کی خرید و فروخت شرعاً جائز نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی روزانہ علمی نشست، بروز ہفتہ 3 صفر 1448ھ منعقد ہوئی۔

حسبِ معمول اس نشست میں آپ نے حاضرین کی جانب سے مختلف فقہی مسائل سے متعلق کئے گئے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔

وقف شدہ جائیداد کی خرید و فروخت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اگر کوئی جگہ حسینیہ کے طور پر وقف کی جا چکی ہو تو اسے فروخت کرنا جائز نہیں، اسی طرح کسی کے لئے اس کا خریدنا بھی جائز نہیں ہے، اور اس کا وقف اپنی اصل حیثیت کے ساتھ برقرار رہے گا۔

معظم لہ نے مزید فرمایا: البتہ جن استثنائی موارد میں شریعت نے وقف کی فروخت کی اجازت دی ہے، وہ الگ حکم رکھتے ہیں۔ ان کے علاوہ وقف شدہ حسینیہ، مسجد یا کسی بھی موقوفہ جائیداد کی خرید و فروخت شرعاً جائز نہیں ہے اور اس کی حیثیتِ وقف برقرار رہتی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button