افریقہ

سوڈان جنگ کے لئے کولمبیائی کرائے کے فوجیوں کی بھرتی میں امارات کے کردار کا انکشاف اور سلامتی کونسل کو نئی دستاویزات کی ترسیل

سوڈان جنگ کے لئے کولمبیائی کرائے کے فوجیوں کی بھرتی میں امارات کے کردار کا انکشاف اور سلامتی کونسل کو نئی دستاویزات کی ترسیل

اقوامِ متحدہ کی ایک خفیہ رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب امارات کی حکومت سے وابستہ ایک سیکیورٹی کمپنی نے کولمبیائی کرائے کے فوجیوں کو سوڈان کی "ریپڈ اسپورٹ فورسز” (RSF) کے ساتھ مل کر لڑنے کے لئے اس ملک میں بھیجا ہے؛ وہ نیم فوجی گروہ جس پر نسل کشی اور وسیع پیمانے پر جرائم کے ارتکاب کا الزام ہے۔

یہ فوجی دستے ابوظبی میں تربیتی کورسز مکمل کرنے کے بعد لیبیا اور صومالیہ کے راستے سوڈان منتقل ہوئے ہیں اور "صحرا کے بھیڑیے” نامی یونٹ میں ڈرون، توپ خانے اور تربیتی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جس نے سلامتی کونسل کو پیش کی گئی اس دستاویز تک رسائی حاصل کی ہے، یہ دستاویزات سوڈان جنگ میں امارات کی فوجی مداخلت کے بارے میں اقوامِ متحدہ کی سب سے دقیق دستاویزات میں شمار ہوتی ہیں۔

اسی طرح حال ہی میں اس تنازع میں یوکرینی فورسز کی شمولیت کو راغب کرنے کے لیے امارات کی جانب سے مالی مراعات دینے کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں، اور سوڈانی حکومت نے تاکید کی ہے کہ ان مداخلتوں کی دستاویزات اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button