بنگلہ دیش

بنگلہ دیش میں سیلاب کی تباہ کاری، 12 لاکھ سے زائد متاثر اور 62 اموات

بنگلہ دیش میں سیلاب کی تباہ کاری، 12 لاکھ سے زائد متاثر اور 62 اموات

بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آنے والے سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

سات اضلاع میں 12 لاکھ سے زائد افراد متاثر جبکہ 62 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہو چکے ہیں۔

حکومت نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرتے ہوئے خوراک، نقد امداد اور ریسکیو سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

فوج، مقامی انتظامیہ اور رضاکار ادارے متاثرین کی بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button