
لبنان کا ایک وزارتی وفد نائب وزیر اعظم کی قیادت میں شامی پناہ گزینوں کے بحران کے حل کے لیے عملی اقدامات، لاپتہ افراد کے معاملے اور مشترکہ سرحدی گزرگاہوں پر آمد و رفت میں سہولت کا جائزہ لینے کے لیے دمشق روانہ ہوا۔
روسی نشریاتی ادارے "آر ٹی” کے مطابق، بیروت اور دمشق کے اعلیٰ حکام کے درمیان یہ دو طرفہ بات چیت سماجی خدمات، باہمی عدالتی مقدمات اور دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی آمد و رفت کو منظم کرنے کے سلسلے میں قابلِ عمل حل تلاش کرنے کے لیے ہو رہی ہے۔




