مقدس مقامات اور روضے

کربلائے معلیٰ میں محرم و صفر کے خصوصی تربیتی کورس کا انعقاد

کربلائے معلیٰ میں محرم و صفر کے خصوصی تربیتی کورس کا انعقاد

کربلائے معلیٰ میں امام حسین علیہ السلام میڈیا کمپلیکس کی حسینیہ امام سجاد علیہ السلام میں محرم و صفر 1448 ہجری کے خصوصی تربیتی کورس "حسینی خصوصیات” کا تیسرا اجلاس، منگل کی شب 28 محرم الحرام کو منعقد ہوا۔

اس تربیتی کورس کا مقصد امام حسین علیہ السلام کی ممتاز خصوصیات کو اجاگر کرنا، ان کے ذریعے معارفِ اہلِ بیت علیہم السلام کی ترویج کرنا اور اس موضوع کے دینی، ثقافتی اور سماجی پہلوؤں پر روشنی ڈالنا ہے۔

یہ سلسلۂ دروس علمی و ثقافتی نشستوں کی صورت میں جاری ہے، جس میں اہلِ علم، طلبہ اور اہلِ بیت علیہم السلام سے عقیدت رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button