افریقہ

سوڈان میں جنگ بچوں کے لیے مزید مہلک، 6 ماہ میں 330 بچے ہلاک یا زخمی: یونیسف

سوڈان میں جنگ بچوں کے لیے مزید مہلک، 6 ماہ میں 330 بچے ہلاک یا زخمی: یونیسف

خرطوم: اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان میں جاری خانہ جنگی بچوں کے لیے مسلسل زیادہ جان لیوا ہوتی جا رہی ہے۔

ادارے کے مطابق 2026ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران کم از کم 330 بچے ہلاک یا زخمی ہوئے، جبکہ دارفور اور کردوفان سب سے زیادہ متاثرہ علاقے رہے۔

یونیسف نے کہا کہ بچے گھروں، اسکولوں، بازاروں اور اسپتالوں تک ہر جگہ حملوں کی زد میں ہیں اور مسلسل تشدد کے باعث بے گھری، نفسیاتی صدمے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ نے فوری جنگ بندی اور بچوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button