عراق
اربعین کے موقع پر بغداد سے کربلا تک پیدل سفر کے پورے راستے پر مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کی ہدایت
اربعین کے موقع پر بغداد سے کربلا تک پیدل سفر کے پورے راستے پر مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کی ہدایت
عراق کے وزیرِ مواصلات نے زائرانِ امام حسین علیہ السلام کی بہتر خدمت اور ان کے سفر کو مزید آسان بنانے کے لئے ہدایت جاری کی ہے کہ اربعین کے ایام میں بغداد سے مقدس شہر کربلا تک پیدل سفر کے پورے راستے کو مفت انٹرنیٹ سروس سے مکمل طور پر آراستہ کیا جائے۔
یہ منصوبہ ایک انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت نافذ کیا جا رہا ہے، تاکہ زائرین پورے سفر کے دوران باآسانی انٹرنیٹ سے منسلک رہ سکیں۔
عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واع کے مطابق، یہ منصوبہ وزارتِ مواصلات کی نگرانی اور فائبر ایکس کمپنی کے تعاون سے اربعین کے پیدل سفر کے دوران عملی شکل اختیار کرے گا۔




