امریکہ

کولمبیا میں 5.6 شدت کا زلزلہ، عمارتوں کو نقصان، ایک شخص زخمی

کولمبیا میں 5.6 شدت کا زلزلہ، عمارتوں کو نقصان، ایک شخص زخمی

کولمبیا کے وسطی اور مغربی علاقوں میں 5.6 شدت کے زلزلے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ جھٹکوں کے باعث متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور ایک شخص زخمی ہوگیا، جبکہ شہری گھروں اور عمارتوں سے نکل کر کھلی جگہوں پر جمع ہوگئے۔

کولمبیا کی جیولوجیکل سروس کے مطابق زلزلے کا مرکز محکمہ تولیما کے قصبے چاپارال میں تھا اور اس کی گہرائی تقریباً 19 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ حکام متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button