یورپ

یورپ میں 2 روز میں 8 طیارے بم کی جھوٹی دھمکیوں کا نشانہ

یورپ میں 2 روز میں 8 طیارے بم کی جھوٹی دھمکیوں کا نشانہ

یورپ میں 2 روز کے دوران 8 مسافر طیاروں کو بم کی جھوٹی دھمکیاں موصول ہوئیں، جس کے باعث متعدد ایئرپورٹس پر ہنگامی اقدامات کیے گئے اور ہزاروں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

پولینڈ، برطانیہ، اسپین، بلغاریہ، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک کی پروازیں ان دھمکیوں سے متاثر ہوئیں۔ بعض طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی، جبکہ جنگی طیاروں نے بھی کچھ پروازوں کی نگرانی کی۔

سیکیورٹی اداروں کی تلاشی میں کسی طیارے سے بارودی مواد برآمد نہیں ہوا۔ حکام نے تمام دھمکیوں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ای میلز اور کالز کے ذریعے یہ دھمکیاں دینے والے عناصر کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button