ماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر
عقیدت و احترام کے ساتھ ہندوستان بھر میں شہدائے کربلاؑ کا سوئم منایا گیا

ہندوستان بھر میں 12 محرم الحرام کے موقع پر شہدائے کربلا علیہم السلام کا سوئم عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
دہلی، ممبئی، حیدرآباد، چنئی، لکھنؤ اور دیگر شہروں میں مجالسِ عزا منعقد ہوئیں، جبکہ نذر و نیاز کے ذریعہ شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
لکھنؤ میں امام باڑہ غفران مآب، لنگر خانہ، بارگاہِ ام البنینؑ (منصور نگر)، مسجد معصومیہ، امام باڑہ سرکار حسینی، عزاخانہ مرحوم سید یوسف عباس سمیت متعدد امام بارگاہوں، مساجد اور مومنین کے گھروں میں مجالسِ عزا کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر گزشتہ برسوں کی روایت برقرار رکھتے ہوئے مرحوم سید محمد صغیر زیدی کے خانوادے کی جانب سے کالا امام باڑہ میں نذر و نیاز کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں مومنین و مومنات نے شرکت کی۔




