ایشیاء

میانمار میں عیدِ سعید غدیرِ خم کی شاندار تقریب؛ تاونجی کی مرکزی حسینیہ میں شیعانِ اہلِ بیت علیہم السلام کا پُرجوش اجتماع

میانمار میں عیدِ سعید غدیرِ خم کی شاندار تقریب؛ تاونجی کی مرکزی حسینیہ میں شیعانِ اہلِ بیت علیہم السلام کا پُرجوش اجتماع

عیدِ سعید غدیرِ خم، جو ولایت و امامتِ امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام کے اعلان کا عظیم دن ہے، کے موقع پر مشرقی ایشیائی ملک میانمار میں ایک باوقار اور روحانی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس نورانی محفل میں شیعہ مؤمنین، مقامی باشندوں اور مکتبِ اہلِ بیت علیہم السلام سے محبت رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس تاریخی و بابرکت دن کی خوشیاں منائیں۔

جنوبی ایشیا کے خبر رساں ادارہ ’’میڈیا انڈیا‘‘ (Media India) کی رپورٹ کے مطابق یہ شاندار تقریب میانمار کی ریاست شان کے مرکزی شہر تاونجی کی بڑی حسینیہ میں منعقد ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق اس روحانی اجتماع میں واقعۂ غدیر کی اہمیت اور اس کے پیغام پر روشنی ڈالی گئی، جبکہ مدح و منقبت، نعت و قصائد، اور حاضرین میں نیاز و طعام کی تقسیم بھی پروگرام کا حصہ تھی۔

میانمار کے اس مسلم اقلیتی علاقہ میں منعقد ہونے والی اس تقریب نے اہلِ بیت علیہم السلام سے عقیدت و محبت کے جذبات کو مزید تقویت بخشی اور حاضرین نے ولایتِ امیرالمؤمنین علیہ السلام کے ساتھ اپنی وابستگی کا تجدیدِ عہد کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button