دنیا
ترکیہ میں وسیع سیکیورٹی آپریشن، 39 صوبوں میں 361 افراد گرفتار
ترکیہ میں وسیع سیکیورٹی آپریشن، 39 صوبوں میں 361 افراد گرفتار
ترکیہ کی سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 20 روز کے دوران جاری ایک وسیع آپریشن کے تحت دہشت گرد تنظیموں سے مبینہ تعلق کے الزام میں 361 افراد کو گرفتار کر لیا۔
یہ کارروائیاں بیک وقت ترکیہ کے 39 صوبوں میں انجام دی گئیں۔
میڈل ایسٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ترکیہ کی وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ گرفتاریاں دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کے خلاف جاری سیکیورٹی اقدامات کا حصہ ہیں۔ وزارت کے مطابق ملک کے اندر امن و امان اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے اس نوعیت کے آپریشن آئندہ بھی جاری رہیں گے۔




