خبریںعراقمقدس مقامات اور روضے
عیدِ سعید غدیر کی آمد پر نجف اشرف اور روضۂ امیرالمؤمنین علیہ السلام کی شاندار آرائش

عیدِ سعید غدیر کی آمد کے ساتھ ہی نجف اشرف کی سڑکوں، چوراہوں اور گزرگاہوں کو اس عظیم مناسبت کے خصوصی پرچموں اور تزئینی علامتوں سے آراستہ کر دیا گیا ہے، جس کے باعث پورا شہر جشنِ ولایت کے رنگ میں رنگا ہوا نظر آ رہا ہے۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق روضۂ مطہرِ امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام میں بھی بیعت، ولایت اور عیدِ غدیر سے متعلق خصوصی کتبے اور بینرز مختلف صحنوں میں نصب کئے گئے ہیں۔

یہ تمام اقدامات عیدِ سعید غدیر کی شایانِ شان تجلیل کے لئے جاری تیاریوں کا حصہ ہیں، جنہوں نے حرمِ مطہرِ علوی کو مزید روحانی، پُروقار اور دلکش منظر عطا کر دیا ہے۔




