یورپ
اسپین میں دو ٹرینوں کی ہولناک ٹکر، 30 ہلاک

اسپین کے وسطی علاقے میں بدھ کے روز دو تیز رفتار ٹرینوں کے درمیان ہولناک ٹکر میں کم از کم 30 مسافرین ہلاک ہو گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق صوبہ ٹولیڈو میں اردا اور لوس یبانیس کے درمیان صبح کے وقت رینفے کی ایک ٹرین نے آئیریو کی کھڑی ٹرین کو پیچھے سے ٹکر مار دی، جس سے دو ڈبے پٹری سے اتر گئے۔
دونوں ٹرینیں میڈرڈ سے سیویل جا رہی تھیں اور ان میں مجموعی طور پر 544 مسافر سوار تھے۔ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ علاقائی حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا۔ اسی سال جنوری میں بھی 45 جانیں گئی تھیں




