سعودی عرب

تنخواہ کی عدم ادائیگی پر خاتون کے احتجاج سے سعودی عرب میں وسیع ردِعمل

تنخواہ کی عدم ادائیگی پر خاتون کے احتجاج سے سعودی عرب میں وسیع ردِعمل

سعودی عرب کے ایک شاپنگ سینٹر میں تنخواہ نہ ملنے کے خلاف ایک خاتون کے احتجاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد ملک بھر میں شدید ردِعمل سامنے آیا اور سرکاری اداروں نے بھی اس کا نوٹس لیا۔

روزنامہ عکاظ کے مطابق سعودی وزارتِ انسانی وسائل نے اعلان کیا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ حقائق جاننے کے لیے خصوصی ٹیمیں موقع پر بھیج دی گئی ہیں۔

وزارت نے ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور نجی اداروں کی نگرانی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button