ایشیاء

جکارتہ کے قریب دو ٹرینوں کا خوفناک تصادم، درجنوں افراد جاں بحق و زخمی

جکارتہ کے قریب دو ٹرینوں کا خوفناک تصادم، درجنوں افراد جاں بحق و زخمی

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے قریب دو ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے۔

یہ حادثہ بکاسی کے علاقے میں ایک شہری مسافر ٹرین اور ایک بین شہری ٹرین کے درمیان پیش آیا، جس کے بعد پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔

انڈونیشیا کی خبررساں ایجنسی "کومپاس” اور دیگر بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ سانحہ پیر کی دیر شام پیش آیا، اور تصادم کی شدت کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان ہوا جبکہ بعض مسافر ڈبوں میں پھنس گئے۔

انڈونیشیا ریلوے حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تکنیکی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button