امریکہ
پوپ لیو کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل، جنگ کے خلاف آواز اٹھانے کا عزم
پوپ لیو کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل، جنگ کے خلاف آواز اٹھانے کا عزم
مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر امن، انصاف اور بین الاقوامی مکالمے کے فروغ کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ بحث نہیں چاہتے مگر جنگ کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔
دوسری جانب ایرانی حکام نے بھی ٹرمپ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے حضرت عیسیٰؑ کی شان میں گستاخی کو ناقابل قبول قرار دیا اور پوپ لیو کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔




