ایشیاء
جنگ کے باوجود بھارت اور بنگلہ دیش میں پٹرول مہنگا نہ ہوا
جنگ کے باوجود بھارت اور بنگلہ دیش میں پٹرول مہنگا نہ ہوا
مشرق وسطی میں جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کی بندش کو ایک ماہ گزرنے کے بعد دنیا کے متعدد ممالک نے پٹرول اور ڈیزل مہنگا کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان، امریکہ، برطانیہ، چین اور دیگر تقریباً 85 ممالک میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تاہم اس صورتحال کے برعکس بھارت اور بنگلہ دیش ایسے دو ممالک ہیں جہاں توانائی بحران کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔
ماہرین کے مطابق حکومتی سبسڈی اور پالیسی اقدامات ان ممالک میں قیمتوں کو مستحکم رکھنے کی اہم وجہ قرار دی جا رہی ہے۔




