مقدس مقامات اور روضے

کربلا معلی میں قرآنی و تعلیمی نشستوں کے ساتھ مجالسِ عزائے فاطمی کا انعقاد

کربلا معلی میں قرآنی و تعلیمی نشستوں کے ساتھ مجالسِ عزائے فاطمی کا انعقاد

مقدس شہر کربلا میں ثقافتی و فلاحی ادارہ "مؤسسۂ مصباح الحسین علیہ السلام” نے اپنی قرآنی اور تعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایامِ عزائے فاطمی کے موقع پر مجالسِ عزا کا بھی اہتمام کیا۔

یہ پروگرام باب القبلہ روڈ پر واقع حوزہ علمیہ سید الشہداء علیہ السلام میں منعقد ہوئے، جہاں قرآن کریم کی تعلیم، خصوصی تعلیمی کورسز اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایامِ شہادت کی مناسبت سے مجالسِ عزا کا انعقاد کیا گیا۔

ان پروگراموں میں دینی طلبہ، نوجوانوں اور اہل بیت علیہم السلام سے عقیدت رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button