خبریںعراق

مسجد کوفہ میں جناب مختار ثقفی کی ضریح کا افتتاح، زائرین کی بڑی تعداد میں شرکت

مسجد کوفہ میں جناب مختار ثقفی کی ضریح کے افتتاح کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

جس میں مختلف شہروں سے آئے ہوئے زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔

تقریب کے دوران زیارت نامہ کی تلاوت، منظوم نذرانۂ عقیدت اور علمائے کرام کی تقاریر کا اہتمام کیا گیا۔ جس نے محفل کو روحانی رنگ عطا کیا۔

زائرین نے دعا و نذر کے ذریعہ جناب مختار ثقفیؓ سے اپنی محبت اور اہلِ بیت عصمت و طہارت علیہم السلام سے گہری وابستگی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مسجد کوفہ میں ایک پُرجوش اور روحانی فضا دیکھنے میں آئی، جبکہ یہ تقریب ملکی و بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بھی بنی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button