خبریںشام

دمشق اور قسد کے درمیان 600 قیدیوں کی رہائی اور الحسکہ کی جیلوں کی مکمل حوالگی پر اتفاق

دمشق حکومت اور قسد (شامی جمہوری افواج) کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور الحسکہ کی جیلوں کے مکمل انتظام کی حوالگی پر اتفاق ہو گیا ہے۔

مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق، شام کی عبوری انتظامیہ کی ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ حکومت اور شامی جمہوری افواج کے درمیان 600 قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

اس ٹیم کے ترجمان احمد الهلالی نے بتایا کہ قسد کے زیرِ انتظام جیلیں خالی کر دی جائیں گی اور اب کسی فرد کو اس گروہ کی رکنیت کے الزام میں حراست میں نہیں رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دنوں میں دیگر قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button