خبریںشام

شامی علوی کونسل کا "سابقہ حکومت کے باقی ماندگان" کی اصطلاح کے استعمال پر احتجاج

شامی علوی کونسل نے ایک سخت لہجے پر مشتمل بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غیر مسلح علوی شہریوں کے قتل اور اُن پر دباؤ ڈالنے کے جواز کے طور پر "سابقہ حکومت کے باقی ماندگان” کی اصطلاح کا استعمال ناقابلِ قبول ہے۔

کونسل نے زور دے کر کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران علوی برادری کے افراد کی جانب سے کسی بھی قسم کی پرتشدد سرگرمی کا کوئی ثبوت موجود نہیں، اور علوی عوام نے اپنے حقوق کے حصول کے لئے صرف پُرامن اور مدنی راستہ اختیار کیا ہے۔

خبر رساں ادارہ "سوریہ امروز” کے مطابق، حکومت اور اس سے وابستہ گروہوں نے ساحلی علاقوں اور صوبہ حمص میں علویوں کے خلاف دباؤ اور خوفناک پالیسیوں میں اضافہ کر دیا ہے، اور کوشش کی جا رہی ہے کہ انہیں پرتشدد ردِعمل پر اُکسایا جائے تاکہ ماضی کے جرائم کو چھپایا جا سکے۔

شامی علوی کونسل نے مزید کہا کہ شامی حکومت متاثرین کے خاندانوں پر دباؤ ڈال کر اور من گھڑت بیانیے مسلط کر کے حقیقت کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔

علوی اسلامی کونسل نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دباؤ ڈال کر شامی حکومت کو عوام کے حقوق کے احترام اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق سیاسی حل پر عمل درآمد کا پابند بنائے، تاکہ آزاد انتخابات کا انعقاد ہو، ایک حقیقی وفاقی حکومت قائم کی جائے اور تمام شہریوں کے حقوق کی ضمانت دی جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button