خبریںدنیا

علاقائی کشیدگی کے باعث قطر میں فٹبال مکمل طور پر معطل

علاقے کی حالیہ صورتحال کے ردِعمل میں قطر میں تمام فٹبال سرگرمیاں تاحکمِ ثانوی معطل کر دی گئی ہیں۔

مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق قطر فٹبال فیڈریشن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے تمام مقابلوں کے التوا کی تصدیق کی ہے۔

اسی طرح الجزیرہ نے رپورٹ کیا ہے کہ مقابلوں کی بحالی کی نئی تاریخ بعد میں اعلان کی جائے گی۔

اس سے قبل بحرین، کویت اور لبنان بھی اسی نوعیت کا فیصلہ کر چکے ہیں۔
مزید برآں ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے مغربی ایشیا کے میچز مؤخر کر دیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button