ہر سابق حجت بعد والے پر حجت ہے اور چودہ معصومین علیہم السلام نبوت اور درجات کے سوا ہر چیز میں یکساں ہیں : آیت اللہ العظمیٰ شیرازی
ہر سابق حجت بعد والے پر حجت ہے اور چودہ معصومین علیہم السلام نبوت اور درجات کے سوا ہر چیز میں یکساں ہیں : آیت اللہ العظمیٰ شیرازی
آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی روزانہ کی علمی نشست بروز اتوار ۶ جمادی الاول ۱۴۴۸ ہجری کو منعقد ہوئی۔
آیت اللہ العظمیٰ شیرازی نے معصومین علیہم السلام کی حجیت کے مسئلے کی توضیح کرتے ہوئے فرمایا: ہر سابق حجت بعد والے پر حجت ہے؛ لہٰذا پیغمبرِ خدا صلی اللہ علیہ و آلہ امیر المومنین علیہ السلام پر حجت ہیں، اور امیر المومنین علیہ السلام حضرت زہرا سلام اللہ علیہا پر حجت ہیں، اور حضرت زہرا سلام اللہ علیہا امام حسن علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام پر حجت ہیں اور اسی طرح آگے بھی۔
معظم لہ نے دعاؤں، زیارتوں اور روایتوں کے تواتر، منجملہ زیارتِ جامعہ سے استناد کرتے ہوئے فرمایا: ان منابع سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ چودہ معصومین علیہم السلام دو چیزوں کے سوا ہر شے میں یکساں ہیں۔
پہلا فرق یہ ہے کہ پیغمبرِ خدا صلی اللہ علیہ و آلہ نبی ہیں اور باقی تیرہ معصومین نبی نہیں ہیں، اور اگرچہ جبرئیل ان پر نازل ہوتے تھے مگر نبوت کی حیثیت سے نازل نہیں ہوتے تھے؛ دوسرا فرق یہ ہے کہ ان کے درجات ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔




