سکیورٹی اور بینکاری مشکلات کے باعث ایران و پاکستان کی سرحدی تجارت بند
سکیورٹی اور بینکاری مشکلات کے باعث ایران و پاکستان کی سرحدی تجارت بند
خبروں کے مطابق ایران اور پاکستان کے درمیان "ریمدان – گبد” اور "تفتان” کی سرحدی گزرگاہوں پر تجارتی سرگرمیاں رک گئی ہیں، جس کے نتیجے میں تقریباً تین ہزار ایرانی ٹرک سرحدی علاقوں میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔
پاکستانی حکام نے اس اقدام کی وجہ سکیورٹی اور اسمگلنگ کے انسداد کو قرار دیا ہے، جبکہ ایران کے نجی شعبے کے نمائندے نئی بینکاری پابندیوں، برآمد کنندگان کی بین الاقوامی نظاموں تک عدمِ رسائی اور ایرانی بینکوں سے تعاون کے خلاف امریکی محکمۂ خزانہ کی حالیہ تنبیہات کو تجارتی لین دین میں خلل کی اصل وجہ سمجھتے ہیں۔
پاکستانی روزنامہ ڈان کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اس وقفے کو عارضی قرار دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان فنی مسائل کے ازالے اور سرحدوں کے جلد دوبارہ کھلنے کے لیے مشاورت کی خبر دی ہے ۔




