
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں 20 سے زائد جائیداد مالکان کو بغیر دستاویزات افغان مہاجرین کو گھر کرائے پر دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
"خامہ پریس” کے مطابق، کوئٹہ میں پولیس نے حالیہ کارروائی کے دوران سینکڑوں افغان مہاجرین کو بھی شناخت کر کے حراست میں لیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات پاکستان کی سخت گیر امیگریشن پالیسیوں کا حصہ ہیں، جن کے باعث افغان شہریوں کے لئے رہائش اور بنیادی سہولیات تک رسائی مزید محدود ہو گئی ہے۔



