مقامی ذرائع نے نورستان ولایت میں طالبان پولیس کے متعدد اہلکاروں کے اجتماعی استعفے کی خبر دی ہے۔ ان ذرائع کے مطابق یہ اقدام انتظامی بدعنوانی، امتیازی سلوک اور کمانڈ کے ڈھانچے میں نسلی رجحانات کے خلاف احتجاج کے طور پر کیا گیا ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی نے آمو کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ مستعفی اہلکاروں نے نورستان کے پولیس کمانڈر پر اہلیت اور میرٹ کو نظرانداز کرنے، اور علاقے کے سماجی و جغرافیائی حالات سے عدم توجہی برتنے کا الزام عائد کیا ہے۔
اسی دوران، اقوامِ متحدہ میں افغانستان کے نمائندہ نے طالبان کی حکمرانی کے تحت بدعنوانی، غربت اور شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔