شام
امریکی ایوانِ نمائندگان میں شام کے خلاف سیزر ایکٹ کی مکمل منسوخی
امریکی ایوانِ نمائندگان میں شام کے خلاف سیزر ایکٹ کی مکمل منسوخی
امریکی ایوانِ نمائندگان نے اکثریت ووٹوں سے شام کے خلاف سیزر قانون کے تمام پابندیوں کی مکمل اور غیرمشروط منسوخی کی منظوری دے دی۔
ایسٹ نیوز کے مطابق، یہ قانون دسمبر 2019 میں شام پر پابندیاں عائد کرنے کے لئے نافذ کیا گیا تھا، جسے اب وزارتِ دفاع کی 2026 کی بجٹ بل میں شامل کیا گیا ہے۔
سانا نیوز کے مطابق، اس پیش رفت کو شامی حکومت کی سفارتی کوششوں، امریکہ میں مقیم شامی کمیونٹی کی حمایت اور دوست ممالک کی پشتیبانی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اب یہ بل منظوری کے لئے سینیٹ اور پھر صدر کے دستخط کے مراحل سے گزرے گا۔




