ہندوستان

پورے ہندوستان میں شیعوں نے جوش و خروش سے منائی عید غدیر

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں درگاہ شاہ مرداں جور باغ، مزار شہید رابع سمیت تمام مساجد، امام بارگاہوں اور مومنین کے گھروں پر محافل مسرت اور نذر کا اہتمام ہوا۔ اسی طرح اطراف دہلی میں عزاخانہ دربار بنت الحسین گاؤشالہ پھاٹک غازی آباد اور دیگر تمام مساجد اور امام بارگاہوں میں بھی جشن عید غدیر منعقد ہوا۔

حیدرآباد دکن میں جشن عید غدیر اپنی سابقہ روایات کے ساتھ تمام عاشور خانوں اور مومنین کے گھروں پر منعقد ہوا۔

ممبئی میں تمام مساجد اور امام بارگاہوں میں اعمال عید غدیر اور جشن کا اہتمام کیا گیا۔ اسی طرح سابقہ روایات کی طرح جلوس مسرت بھی برآمد ہوا۔

لکھنو میں روضہ کاظمین، مسجد کوفہ، امام باڑہ جنت مآب، کالا امام باڑہ، چھوٹا امام باڑہ، سرکار حسینی امام باڑہ سمیت تمام مساجد، شبیہ روضہ ہائے مبارک، امام بارگاہوں میں جشن عید غدیر منایا گیا اور جلوس مسرت بھی نکالا گیا۔

اس کے علاوہ ہندوستان کے تمام شیعہ نشین چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں عید غدیر عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button