ہندوستان

بھوج شالہ کیس: مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا فیصلہ، پوجا کی اجازت اور نماز پر پابندی

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی اندور بنچ نے دھار کے متنازعہ بھوج شالہ-کمال مولا مسجد کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے اسے ہندو مندر (واگ دیوی مندر) قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ احاطے میں روزانہ پوجا کی اجازت ہوگی جبکہ وہاں نماز ادا کرنے پر پابندی ہوگی۔

عدالت نے قرار دیا کہ یہ مقام تاریخی طور پر سنسکرت تعلیم کا مرکز رہا ہے اور فیصلہ ASI سروے و سائنسی مطالعات کی بنیاد پر کیا گیا۔ ہائی کورٹ نے یہ بھی ہدایت دی کہ اس مقام کا انتظام اب مکمل طور پر آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (ASI) کے پاس ہوگا۔

مسلم فریق کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ متبادل زمین کے لیے حکومت سے رجوع کرے جبکہ مسلم فریق نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فیصلے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی کشیدگی سے بچا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button