دنیا

دنیا بھر میں لاکھوں مہاجرین عید الاضحی منانے سے محروم ہیں: اقوام متحدہ

دنیا بھر میں لاکھوں مہاجرین عید الاضحی منانے سے محروم ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپوگرانڈی نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں لاکھوں مہاجرین جنگ، عدم تحفظ، جلا وطنی اور شدید معاشی مشکلات کے سبب اس اہم اسلامی عید منانے سے محروم ہیں۔

سوشل نیٹ ورک "X” کے مطابق گرانڈی نے کہا کہ یہ لوگ غزہ، سوڈان، بنگلہ دیش اور افغانستان جیسے علاقوں میں رہتے ہیں اور تقریبات منعقد کرنے کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید الاضحی یکجہتی، ہمدردی، انسانی اور اخلاقی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کا موقع ہے۔

فلیپو گرانڈی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ زیادہ ذمہ دارانہ انداز اپنانے اور بحران زدہ علاقوں میں پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کی مدد اور ان کے مشکلات کو کم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کرے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button