اسلامی دنیاخبریںعراقلبنان

ثقافتی و فلاحی ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کا لبنانی پناہ گزینوں کی امداد

دفتر مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ سے منسلک ثقافتی و فلاحی ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام نے "ہر کوئی لبنان کی مدد کرے” مہم کا آغاز کیا۔

اس مہم میں جنوبی لبنان کے جنگ زدہ اور تباہ حال لوگوں میں خوراک کی امداد، ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی تقسیم کی جاتی ہیں۔

اس سلسلہ میں ثقافتی و فلاحی ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کے ڈائریکٹر صاحب الکشوان نے ان انسانی خدمات کو مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کی سفارشات اور ان سے وابستہ اداروں کے تعاون کو بیان کیا اور خوراک کے پیکجوں کو تقسیم کرنے میں لبنان میں دفتر مرجعیت شیعہ سے وابستہ مراکز کے تعاؤن پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button