خبریںشیعہ میڈیا اور ادارے

شیعہ نیوز ایجنسی کی جانب سے اربعین حسینی کی خبروں، تصاویر اور ویڈیوز ارسال کرنے کی اپیل

امام حسین علیہ السلام میڈیا نیٹ ورک نے ایک خصوصی اپیل جاری کرتے ہوئے دنیا بھر کے زائرینِ اربعین، خدامِ حسینی، دستاویزی فلم سازوں، صحافیوں، میڈیا کارکنوں اور اہلِ بیت علیہم السلام کے محبین سے درخواست کی ہے کہ وہ عظیم الشان اربعین حسینی کی پیادہ روی، زیارت اور دیگر اربعینی سرگرمیوں سے متعلق خبریں، زمینی رپورٹس، تصاویر اور ویڈیوز مختلف زبانوں میں ارسال کریں تاکہ انہیں وسیع پیمانے پر میڈیا کوریج فراہم کی جا سکے۔

یہ اپیل صرف عراق میں ہونے والی پیادہ روی تک محدود نہیں بلکہ دنیا بھر کے شیعہ مسلمانوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے ممالک میں منعقد ہونے والی مجالسِ عزا، جلوسوں، اربعین کی تقریبات، ثقافتی و مذہبی پروگراموں اور دیگر سرگرمیوں کی خبریں، تصاویر اور ویڈیوز ارسال کریں تاکہ انہیں اس میڈیا نیٹ ورک کے مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے عالمی سطح پر نشر کیا جا سکے۔

شیعہ نیوز ایجنسی کے مطابق، تمام دلچسپی رکھنے والے افراد، خدامِ حسینی اور میڈیا سے وابستہ کارکنان اپنی تیار کردہ رپورٹس، تصاویر، ویڈیوز اور عوامی دستاویزی مواد اشاعت اور میڈیا کوریج کے لیے ٹیلی گرام کے "اتاق خبر اربعین” گروپ پر ارسال کر سکتے ہیں۔

ٹیلی گرام آئی ڈی: @arbaeenimamhusseintv

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button