افغانستان
افغانستان میں قانون کی حکمرانی کا اشاریہ گر گیا، 143 ممالک میں 142واں مقام

"ورلڈ جسٹس پروجیکٹ” نامی بین الاقوامی ادارے نے اپنی تازہ ترین سالانہ رپورٹ (2026) میں متعدد اشاریوں کی بنیاد پر مختلف ممالک میں قانون کی حکمرانی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
روزنامہ ہشت صبح کی رپورٹ کے مطابق افغانستان 143 ممالک میں 142ویں نمبر پر رہا۔ شہریوں کے بنیادی حقوق، انسداد بدعنوانی اور دیوانی انصاف جیسے معیارات پر مبنی اس درجہ بندی میں ڈنمارک سرفہرست اور وینزویلا آخری نمبر پر ہے۔




