افغانستان میں فضائی حملوں میں ہلاکتوں کا دعویٰ، 800 سے زائد شہری جاں بحق ہونے کی رپورٹ
افغانستان میں فضائی حملوں میں ہلاکتوں کا دعویٰ، 800 سے زائد شہری جاں بحق ہونے کی رپورٹ
افغان میڈیا اور طالبان حکام کے مطابق فروری سے اب تک مختلف افغان صوبوں میں مبینہ فضائی حملوں کے نتیجے میں 800 سے زائد شہری جاں بحق اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 28 جون کی رات پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں ہونے والے حملوں میں 36 افراد جاں بحق اور 163 زخمی ہوئے۔
دعویٰ کیا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں خوست، پکتیا، پکتیکا، کنڑ، کابل، ننگرہار اور قندھار سمیت کئی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس سے رہائشی مکانات، اسپتال اور تعلیمی اداروں کو بھی نقصان پہنچا۔ بعض افغان تجزیہ کاروں نے ان کارروائیوں کو شہری آبادی کے لئے تباہ کن قرار دیتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کے تحت تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے ان الزامات پر فوری سرکاری مؤقف سامنے نہیں آیا۔




