ایشیاءخبریںدنیا

بنگلہ دیش ؛ ڈینگو سے ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچی

ڈھاکہ۔ بنگلہ دیش میں اس سال اب تک ڈینگو بخار سے مرنے والوں کی تعداد 100 کے قریب پہنچ گئی ہے۔ یہ اطلاع سرکاری اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔ بنگلہ دیشی حکومت نے ہفتہ کے روز ڈینگو بخار سے مزید تین اموات کی تصدیق کی ہے جس سے ملک میں جنوری سے اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 95 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ستمبر میں 12، اگست میں 27، جولائی میں 12 اور جون میں 18 اموات ہوئیں۔ گذشتہ ماہ 6521 افراد متاثر ہونے کے بعد یکم ستمبر سے 7 ستمبر تک ڈینگو کے 236 مزید معاملے درج کئے گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے تک 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگو کے کل 403 نئے معاملے رپورٹ ہوئے۔ جنوری کے آغاز سے اب تک ڈینگو بخار کے معاملوں کی کل تعداد 15207 تک پہنچ گئی ہے۔ جون ستمبر مانسون کا دورانیہ بنگلہ دیش میں ڈینگو بخار کا موسم ہے جسے مچھروں سے پھیلنے والی بیماری کے لئے ایک بڑے خطرے والا ملک سمجھا جاتا ہے۔‌
ڈینگو بخار مچھر سے پھیلنے والی بیماری ہے جو ڈینگو وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ علامات میں تیز بخار، سر درد، الٹی، پٹھوں اور جوڑوں کا درد اور جلد پر خارش شامل ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button