خبریںدنیاہندوستان

حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر ان کے گنبد کے پرچم کی زیارت لکھنؤ میں کرائی گئی

حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر ان کے گنبد کے پرچم کی زیارت لکھنؤ میں واقع شبیہ حرم امام رضا علیہ السلام (کربلائے عظیم اللہ خان) میں 4 /ستمبر سن 2024 بروز بدھ کرائی گئی۔

یہ وہ پرچم ہے جو امام رضا علیہ السلام کے اصلی حرم سے اتر کر شبیہ حرم امام رضا علیہ السلام لکھنؤ میں لہرایا گیا اور مؤمنین کرام کو زیارت کا شرف حاصل ہوا۔ اس پروگرام میں ماتمی انجمنیں، علمائے اعلام اور مؤمنین کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس پروگرام کا آغاز کچھ یوں ہوا: نماز مغربین حجۃ الاسلام و المسلمین عالیجناب مولانا سید محمد موسیٰ رضوی صاحب کی اقتدا میں ادا کی گئی، نماز کے فوراً بعد جناب قاری ندیم صاحب نے تلاوتِ کلام پاک کا شرف حاصل کیا، اس کے بعد شعراء نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔منظوم سلسلہ کے بعد تقاریر کا سلسلہ شروع ہوا: پہلی تقریر حجۃ الاسلام و المسلمین عالیجناب مولانا سید محمد موسیٰ رضوی صاحب اور ان کے بعد عالی جناب یاور علی شاہ صاحب نے IAR فاؤنڈیشن کی کارکردگی اور امام کے در پر لوگوں کی مشکلات حل اور مریضوں کو شفا ملنے پر روشنی ڈالی۔

آخر میں حجۃ الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا سید رضی حیدر زیدی صاحب قبلہ( دہلی) نے مجلس سے خطاب کیا۔مجلس کے بعد شبیہ حرم حضرت معصومہ قم سے پرچم کربلا عظیم اللہ خاں لایا گیا اور مؤمنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button