اسلامی دنیاخبریںعراق
بغداد کو 2025 میں عرب سیاحت کا دارالحکومت منتخب کیا گیا

عرب ٹورازم آرگنائزیشن نے 2025 کے لئے عراق کے شہر بغداد کو عرب ممالک کے سیاحتی دارالحکومت کے طور پر منتخب کیا ہے۔
الفرات کی رپورٹ کے مطابق عرب ممالک کے وزراء سیاحت کی کونسل نے سیاحت کے انتظام، سیاحت کے بنیادی ڈھانچے، سیاحت کے وسائل، پرکشش مقامات کے تنوع، ماحولیاتی تحفظ، صحت اور حفاظت کے لئے ضروری شرائط فراہم کرنے جیسے مخصوص معیارات حاصل کرنے میں بغداد کی کامیابی کا خیر مقدم کیا ہے۔
عرب سیاحت کے وزراء کی کونسل نے عرب لیگ سکریٹریٹ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اپنے اجلاس میں بغداد کو 2025 کے لئے عرب سیاحت کے دارالحکومت کے طور پر منتخب کرنے کا خیر مقدم کیا۔




