Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
ایشیاءخبریںدنیا

ہندوستان ؛ کانوڑ یاترا؛ اتراکھنڈ حکومت نے مساجد اور درگاہوں کو ڈھانکنے کا فیصلہ واپس لیا

ہندوستان ؛ کانوڑ یاترا؛ اتراکھنڈ حکومت نے مساجد اور درگاہوں کو ڈھانکنے کا فیصلہ واپس لیا

اتراکھنڈ ریاستی حکومت نے کانوڑ یاترا کے راستے میں آنے والی مساجد اور درگاہوں کو پردے سے ڈھانکنے کا حکم جاری کیا تھا۔ حکومت کے اس اقدام کو سیاسی اور سماجی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کےبعد حکومت نے اپنا فیصلہ واپس لیا ہے۔

اتراکھنڈ حکومت کے دکانوں کے نام تبدیل کرنے کے بعد تنازع پھوٹ پڑنے کے بعد ریاستی حکومت کی جانب سے  کانوڑ یاترا کے راستے میں آنے والی مساجد اور مزاروں کو پردے سے ڈھانکنے  کے منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس واقعے کے متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ہیں۔ مقامی اور سیاسی حکام نے اس منصوبے کی سخت مذمت کی ہے۔ ابتدائی طور پر انتظامیہ نے آریہ نگر کے قریب اسلام نگر مسجد اور بریج پر واقع مزار کو پردے سے ڈھانکنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اس کا مقصد تھا کہ یاترا کے دوران ممکنہ بدامنی کو روکا جائے اور یاترا اچھے طریقے سے انجام پائے۔ اتراکھنڈ کے وزیر برائے سیاحت سیتپال مہاراج نے واضح کیا ہے کہ اس کا مقصد ریاست میں امن برقرار رکھنا ہے۔ 

اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہریش راؤت نے اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کانوڑ یاترا کے راستے پر متعدد، مساجد، مندر اور چرچ آتے ہیں جو ہندوستان کے ورثے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ انہوں نے سوال قائم کیا کہ ’’کیا کانوڑ یاترا میں شامل ہونے والے افراد تنگ نظر ہیں جو کسی دوسرے مذہب کے مذہبی مقام کو دیکھنا بھی گوارہ نہیں کریں گے؟‘‘

متعلقہ خبریں

Back to top button