اسلامی دنیاخبریںدنیا
قطر نے غزہ میں جنگ بندی کی امریکی تجویز کی حمایت کر دی
عرب میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ پریس بریفنگ میں قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا ہے کہ غزہ میں واضح اور مستقل جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
قطری وزیر اعظم نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی امریکی تجویز حماس اور اسرائیل کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ امریکی تجویز پر اتفاق کے لیے فریقین اسرائیل اور حماس پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت تھی جو نتیجہ خیز ثابت ہوئی۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے مئی میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے تین مرحلوں پر مشتمل روڈ میپ پیش کیا تھا جس پر اسرائیل اور حماس نے اپنی حمایت کا بھی مشروط یقین دلایا ہے۔ اسی امریکی تجویز پر اتفاق رائے پیدا کرنے اور فوری عمل درآمد کے لیے امریکی وزیر خارجہ مغربی ایشیا کے اہم دورے پر ہیں۔