بچوں کی ضد کو ہر عمر میں کیسے قابو کریں؟ گھر کی کشیدگی ختم کرنے کے لئے ماہرینِ نفسیات کا 15 سیکنڈ کا نسخہ

سادہ باتوں کو بار بار کہنا اور بچوں کی طرف سے بے توجہی یا ضد کا سامنا کرنا، والدین کا ہمیشہ کا مسئلہ ہے۔
لیکن جدید تربیتی طریقے اور اخلاقی تعلیمات بتاتی ہیں کہ جذباتی رشتہ قائم کرنا اور بچے کی بات بغیر فیصلہ کئے سننا، ڈانٹ ڈپٹ اور زبردستی سے زیادہ مؤثر طریقہ ہے۔
اس موضوع پر میرے ساتھی کی رپورٹ کی طرف آپ کی توجہ دلاتا ہوں:
بہت سے گھرانوں میں بچوں کی پرورش، مسواک کرنے یا سامان سمیٹنے جیسے سادہ کاموں کے لئے مسلسل ٹوکنے کے ایک تھکا دینے والے چکر میں بدل گئی ہے۔
ایسا چکر جو نہ صرف مطلوبہ نتیجہ نہیں دیتا، بلکہ والدین کو ہر وقت ٹوکنے والے فرد کے روپ میں پیش کرتا ہے اور ان کے اور بچوں کے درمیان جذباتی فاصلہ بڑھا دیتا ہے۔
ایسی صورت میں، کشیدگی اور اصرار پر زور دینے کے بجائے، گفتگو کے انداز پر نظرِ ثانی کرنا اور بچے میں نفسیاتی تحفظ کا احساس پیدا کرنا، نافرمانی والے رویوں کو رضاکارانہ تعاون میں بدل سکتا ہے۔
نیوز ویب سائٹ "فرارو” میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، کلینیکل ماہرِ نفسیات "ڈاکٹر ربیکا کینیڈی” نے ہر عمر کے بچوں میں غصہ کم کرنے اور تعاون کا جذبہ بڑھانے کے لئے 15 سیکنڈ کا طریقہ تجویز کیا ہے۔
اس طریقے کے مطابق، والدین پُرسکون ماحول میں اپنے بچے سے پوچھتے ہیں: "تمہارے ماں یا باپ کی حیثیت سے میں کیا کروں تاکہ اس کردار کو بہتر طریقے سے ادا کر سکوں؟” اور پھر بغیر کسی فیصلے، دفاع یا مخالفت کے، چاہے بچہ خیالی یا ناممکن خواہشات ہی کیوں نہ پیش کرے، توجہ سے اس کی بات سنتے ہیں۔
اس ماہرِ نفسیات کے مطابق، یہ رویہ بچے کو تین بنیادی پیغام دیتا ہے: مجھے تمہاری فکر ہے، میں تمہارا احترام کرتا ہوں اور اس رشتے کی بہتری کے لئے کوشش کر رہا ہوں۔
ان والدین کا تجربہ جنہوں نے اس طریقہ کو گھر میں آزمایا ہے، بتاتا ہے کہ ایسی مخلصانہ گفتگو کم عمری میں بھی بچوں کے سچے اور تعمیری جواب کے ساتھ ہوتی ہے اور حساس لمحات میں کشیدگی کو پیدا ہونے سے روکتی ہے۔
اسلام کی تربیتی ثقافت میں بھی بچے کی شخصیت کا احترام، نرمی اور اس کی بات سننے کو خاص مقام حاصل ہے اور یہ مقتدر اندازِ پرورش — جو گہری محبت اور واضح ضابطوں کا مجموعہ ہے — سے پوری طرح ہم آہنگ ہے۔
جب بچہ پُرسکون اور معمول کے لمحات میں یہ محسوس کرے کہ اسے دیکھا جا رہا ہے اور اس کی رائے کی قدر ہے، تو وہ توجہ حاصل کرنے کے لئے ضد کا سہارا نہیں لے گا اور والدین کی روزمرہ باتوں پر احترام اور تعاون کے ساتھ زیادہ اچھا ردِ عمل دکھائے گا۔




